آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج ایک اہم مقابلہ ہونے جا رہا ہے، جو دونوں ٹیموں کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔
دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی، اور جو ٹیم جیتے گی، وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ اس لیے بھی اہم ہے کہ اگر افغانستان ہار گیا تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا، لیکن آسٹریلیا ہارنے کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا۔ ایسی صورت میں، آسٹریلیا کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا پڑے گا۔
دونوں ٹیموں کے پاس 3 پوائنٹس ہیں، تاہم رن ریٹ کے لحاظ سے جنوبی افریقا کی پوزیشن بہتر ہے۔ افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
افغانستان کی ٹیم کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث منسوخ ہو گیا، جبکہ آسٹریلیا نے انڈور پریکٹس کی۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم انگلینڈ کو ہرا سکتی ہے تو آسٹریلیا کو بھی شکست دے سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کی تردید کر دی
دوسری جانب، آسٹریلیوی بیٹر مارنوس لبوشین نے اپنے فارم پر اعتماد ظاہر کیا اور کہا کہ وہ گروپ مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔
میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا اور جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔