پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر جرمانہ عائد

Pakistan SCO Summit 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران سامنے آئی، جہاں فاطمہ ثناء نے بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی طرف اشارہ کیا تھا۔ آئی سی سی نے اسے لیول ون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

آئی سی سی کے بیان کے مطابق قومی کپتان نے اپنی غلطی اعتراف کر لیا ہےجس کے بعد اس معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ گزشتہ 24 ماہ کے دوران فاطمہ ثناء کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی مجموعی تعداد اب 2 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل 6 اگست 2025 کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انہیں پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

ایشیا کپ کے اس اہم مقابلے میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں 55 رنز بنائے جسے بھارتی ٹیم نے 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور عالمی منڈی میں سونا مزید سستا ہوگیا

میچ میں ناکامی کے باوجود پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں رسائی کا موقع برقرار ہے۔ قومی ٹیم آج ہانگ کانگ کے خلاف میدان میں اترے گی، جہاں فتح کی صورت میں ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top