اسلام آباد: پاک فضائیہ نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان رجیم کی کابل، قندھار اور پکتیا میں اہم فوجی تنصیبات کو مؤثر فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملے دشمن کی پیش قدمی روکنے اور سرحدی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے۔
حملوں کی تفصیلات:
کابل میں پاک فضائیہ نے 2 بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
قندھار میں ایک کور ہیڈکوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو فضائی حملوں کے دوران تباہ کیا گیا۔
قندھار میں دشمن کے ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹک بیس بھی حملوں کے دوران تباہ ہوئے۔
پکتیا میں بھی ایک کور ہیڈکوارٹر کو مؤثر حملے کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، منصوبہ بندی اور درست نشانہ بندی کا مظاہرہ ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں دشمن کے آپریشنز کو مکمل طور پر ناکام بنانے اور سرحدی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی کارروائی کے بعد طالبان کی تاریخی شکست، کمانڈران نے دہشت گردوں کو بھاگنے کی ہدایت جاری کر دی
پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہماری افواج نے دشمن کی اہم فوجی تنصیبات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے لیے کی گئی ہیں، اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مزید جوابی کارروائیاں جاری ہیں، اور سیکیورٹی فورسز ہر ممکن اقدام کے لیے چوکس ہیں۔





