وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو بھی پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا اور اب افغان رجیم کو بھی اسی طرح جواب مل رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ جواب پاکستان پر میلی نظر رکھنے والے تمام افراد کے لیے واضح پیغام ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ افغان باشندوں کو پہلے بھی نکالا جا چکا ہے اور حکومت نے پہلے ہی اس معاملے کے لیے مکمل تیاری کر رکھی تھی۔
انہوں نے عمر کوٹ میں پولیس کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ کے آرڈر پر کی گئی یہ کارروائی کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کل وزیرداخلہ اور وزیر تعلیم سے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کی ہیں اور وزیرداخلہ یقینی بنا رہے ہیں کہ ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: انگور اڈہ اور شوال سیکٹر میں پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں، افغان پوسٹیں تباہ، ایک پوسٹ پر قبضہ
وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے کسی بھی واقعے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔





