پاک افغان کشیدہ صورتحال: پاکستان کے ہر انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پاک افغان کشیدہ صورتحال:پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے،وزیراعلی سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

پاک افغان کشیدہ صورتحال پراہم بیان میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ پاک افغان سرحد پراشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنےدیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سےمسلسل رابطےمیں ہیں، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرحدی اضلاع میں عوام کی جان و مال کےتحفظ کیلئےضروری اقدامات کیےجا رہےہیں۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئےانتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کردی۔

Scroll to Top