پاک افغان کشیدگی: امریکا نے پاکستان کے دفاعی حق کی کھل کر حمایت کر دی

واشنگٹن: امریکہ نے افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کے حقِ دفاع کی کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکہ پاکستانی افواج کے حق دفاع کے حق میں کھڑا ہے اور افغان طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

ایلیسن ہوکر نے بتایا کہ انہوں نے حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کے لیے پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے اور پاکستان کو طالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاک افغان کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے اور وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن غضب للحق: نوشکی میں طالبان پوسٹ زمین بوس، اوماری کیمپ کو بھاری نقصان

صدر ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل ہیں، اور یہ دونوں شخصیات ان کی حقیقی عزت کے مستحق ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ پاک فوج سرحدی علاقوں میں چوکس ہے اور طالبان کی کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے۔

Scroll to Top