ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول رانا ولید نے اسکور کیا۔ انگلینڈ کے سیموئیل نے دو گول کیے جبکہ ہینری اور فوکس نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔
یہ ٹورنامنٹ یکم مارچ سے 7 مارچ تک جاری رہا جس میں مختلف ٹیموں نے شرکت کی اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم نے8سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
دوسری جانب فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ٹیم نے ایونٹ میں مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کی بدولت ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔





