پشاور، ریڈیو پاکستان واقعہ کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کا دوسرا اجلاس کل طلب

ریڈیو پاکستان پشاور واقعہ کی تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کا دوسرا اجلاس 16 مارچ کو صبح 11 بجے صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے کانفرنس روم میں ہوگا۔

کمیٹی کی سربراہی صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کریں گے اور یہ اجلاس اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ہدایات پر بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد

اجلاس میں 9 اور 10 مئی 2023 کے ریڈیو پاکستان واقعہ پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ کمیٹی کے ارکان واقعہ کے مختلف پہلوؤں اور آئندہ لائحہ عمل کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے پشاور انسداد دہشتگردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو نامزد ملزم قرار دیا ہے۔

Scroll to Top