گلیات میں برفباری کا نیا سلسلہ، موسم شدید سرد ہو گیا

ایبٹ آباد: گلیات میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی کے مطابق، چھانگلی میں اب تک ایک فٹ جبکہ ایوبیہ میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ مسلسل بارش اور برفباری کی وجہ سے علاقے میں درجہ حرارت مزید کم ہو گیا ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق، گلیات کے تمام راستے کلیئر کیے جا رہے ہیں تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شاہ رخ علی نے گلیات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کے دوران گرم ملبوسات پہنیں، گاڑی میں فیول فل رکھیں اور برفباری کے دوران چین کا استعمال یقینی بنائیں۔

اس کے علاوہ، لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے والے مقامات پر گاڑی پارک کرنے سے بھی گریز کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

حکام نے مزید کہا ہے کہ گلیات میں موجود سیاح برفباری کے دوران محتاط رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے گلیات آنے والے افراد کو تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں ، دیر میں 61 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

Scroll to Top