پی ایس ایل 2026 میں پلیئنگ الیون کا نیا قانون متعارف

پاکستان سپر لیگ 11 میں ایک نیا اور منفرد قانون متعارف کروا دیا گیا ہے، جس کے تحت ٹیموں کو ٹاس کے بعد اپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دینے کی اجازت ہوگی۔

نئے قوانین کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس سے قبل میچ ریفری کو دو مختلف پلیئنگ الیون جمع کروائیں گے۔ ہر ٹیم شیٹ میں 11 کھلاڑیوں کے ساتھ 4 متبادل کھلاڑی بھی شامل ہوں گے، تاکہ ٹیم میچ کی صورتحال کے مطابق بہترین کمبی نیشن کا انتخاب کر سکے۔

ٹاس کے بعد کپتان ان دونوں میں سے کسی ایک پلیئنگ الیون کو فائنل کریں گے، جس کے بعد اسے تبدیل نہیں کیا جا سکے گا، سوائے کسی ہنگامی یا کنکشن (غیر معمولی) صورتحال کے۔

میچ کے دوران صرف وہی متبادل کھلاڑی فیلڈنگ کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے جو ابتدائی طور پر ٹیم شیٹ میں شامل ہوں گے۔ تاہم، اگر کوئی غیر معمولی صورتحال پیش آئے تو میچ ریفری کو اضافی متبادل کی اجازت دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان نے پی ایس ایل میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

یہ نیا قانون ٹیموں کو زیادہ لچک فراہم کرے گا اور ٹاس کے نتیجے کے مطابق حکمت عملی ترتیب دینے میں مدد دے گا، جس سے میچز مزید دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔

Scroll to Top