باجوڑ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی، اسپتال منتقل

عباس خان

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے شیخ مینو میں نامعلوم ملزمان نے گھر کے سامنے موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کی شناخت کشمیر خان، وحید اللہ اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے افراد اپنے گھر کے باہر موجود تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top