خیبر میں زمین کا تنازع خونی تصادم میں بدل گیا، فائرنگ سے 5 افراد جان سے گئے

خیبر میں زمین کا تنازع خونی تصادم میں بدل گیا، فائرنگ سے 5 افراد جان سے گئے

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خیبر کے علاقے فرنٹیئر روڈ پر پیش آیا، جہاں معمولی تنازع اچانک خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top