گاندربل کے ارہما علاقے میں بھارتی فوج اور کشمیری جنگجوؤں کے درمیان شدید فائرنگ

مودی سرکار کی جانب سے ایک اور بھارتی فالس فلیگ کی تیاری کی جا رہی ہے، اسی دوران دعویٰ کیا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندر بل میں بھارتی فوج اورکشمیری آزادی پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے ارامہ میں بھارتی فوج اور کشمیری آزادی پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

فائرنگ تبادلے میں اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے متعدد اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہے اور آئی جی مقبوضہ کشمیر بھی جائے وقوعہ پر پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ مودی سرکار کو اس مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور بھارت میں بحرانوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے جس سے بچنے کیلئے وہ پاکستان سے کشیدگی کی تیاری کررہا ہے۔

گزشتہ روز ہی پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی خفیہ کمیونیکیشن کو ڈی کوڈ کیا تھا جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف ایک فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی سامنے آئی تھی اور اس منصوبے کے تحت بھارت پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ منصوبے میں پاکستانی قیدیوں کو رہا کر کے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں منتقل کیا جانا شامل ہے، جہاں انہیں استعمال کر کے ایک کارروائی کی جائے گی اور اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی عسکری قیادت سے محبت کا اظہار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس مبینہ فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کے خلاف سرحدی کشیدگی کو ہوا دینا اور صورتحال کو اس نہج تک لے جانا ہے جہاں پاکستان کی فوج کو مشرقی سرحد پر مصروف رکھا جا سکے۔

اس طرح کے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور بین الاقوامی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔

گاندربل کایہ واقعہ اسی سلسلےکی کڑی ہوسکتی ہے کہ پہلگام ڈرامے کی طرح کوئی واقعہ کراکرپاکستان سے کشیدگی مول لی جائے اور لوگوں کی تنقید سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top