صارفین کیلئے بری خبر،نیپرا نے بجلی مہنگی کردی

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے جہاں فروری 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کی وصولی صارفین سے اپریل کے بجلی بلوں میں کی جائے گی۔

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کو اس اضافے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

نیپرا نے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے اب جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Scroll to Top