شیرازاحمد شیرازی
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے اسلام آباد میں شروع ہونے والے پاک-امریکہ-ایران امن مذاکرات کے تناظر میں جمعہ کے روز ہونے والا اپنا ملک گیر احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر ایک اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
اس وفد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری شامل تھے، جنہوں نے موجودہ حساس سفارتی صورتحال کے پیش نظر احتجاج مؤخر کرنے کی خصوصی درخواست کی تھی۔
جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق جماعت نے ملک میں ہونے والے اہم بین الاقوامی مذاکرات کی اہمیت اور جذبہ خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ہونے والے مظاہرے فی الحال مؤخر کر دیے ہیں۔





