ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے تک متاثر رہنے کا خدشہ

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ،وجہ جانئے

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کی معروف انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی ٹرانس ورلڈنے اپنے سب میرین کیبل سسٹم پر شیڈولڈ مینٹیننس کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی کارکردگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ کام بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور یہ معمول کی انفراسٹرکچر مینٹیننس کا حصہ ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مینٹیننس کا یہ عمل 9 اپریل (کل) شام 6 بج کر 30 منٹ سے شروع ہو کر 13 اپریل کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ٹرانس ورلڈ نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ تعطل کی نوعیت کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم سب میرین کیبل کی مینٹیننس کے دوران عام طور پر انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی بندش جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق، بین الاقوامی کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر پر جاری اس کام کے دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں تعطل یا سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران ممکنہ دشواریوں کے لیے تیار رہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top