اسلام آباد : پاکستان ریلوے نے صحافیوں کی بیگمات کے لیے سفری رعایت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اہل صحافیوں کی بیگمات کو ریلوے سفر پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ سہولت دس سنگل سفر تک حاصل کی جا سکے گی، جبکہ رعایت کا اطلاق زیادہ تر ٹرینوں اور تمام کلاسز پر ہوگا۔

تاہم نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ چند مخصوص ٹرینوں پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی، جن میں گرین لائن، پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رعایت حاصل کرنے کے لیے متعلقہ اور مطلوبہ دستاویزات پیش کرنا لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : خطے کی صورتحال پر ایرانی سپریم لیڈر کا اہم بیان سامنے آگیا
یہ رعایت سی ای او اور سینئر جنرل منیجر پاکستان ریلوے کی منظوری کے بعد جاری کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سہولت مخصوص شرائط کے تحت دی جائے گی اور اس کا مقصد اہل افراد کو سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔





