بنوں: بنوں میں ہونے والے ریسکیو آپریشن میں 41 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، اس آپریشن کے دوران 32 افراد زخمی ہوئے جبکہ 12 افراد شہید ہو گئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بخت اللہ وزیر نے کی، جن کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرک عاطف سردار بھی موجود تھے۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں چیئرمین سینٹ اور وزیراعظم کی بنوں کینٹ حملے کی مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت
آپریشن میں ریسکیو 1122 بنوں کے علاوہ کرک اور لکی مروت کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 بنوں کے مطابق، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتالوں میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔