خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے۔
پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ 5 روز سے جاری بارشوں کے دوران جاں بحق افراد میں دو خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اےکے مطابق بارش اور سیلاب سے اب تک 65 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 41 گھروں کو جزوی جبکہ 24 گھر مکمل منہدم ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ یہ حادثات مختلف اضلاع ایبٹ آباد، سوات، بونیر، خیبر، چترال لوئر، دیر لوئر، مانسہرہ، مردان، پشاور، شانگلہ، صوابی، دیر اپر اور کوہستان اپر میں پیش آئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔





