اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی صرف ایک سفارتی کامیابی نہیں بلکہ انسانیت کی بڑی فتح ہے، جس میں پاکستان نے اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال حسین ملک نے ریاستِ پاکستان اور پاک فوج کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ ستائش ہے۔
Mushaal Hussein Mullick Video Message in Urdu : The Dawn of the Islamabad Accord
“Today marks a historic triumph of Humanity and Truth. On the commencement of the Islamabad Accord, I extend my heartiest congratulations to the State of Pakistan and the Field Marshal of the… pic.twitter.com/63a0H4j5ir— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) April 10, 2026
انہوں نے خاص طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور تزویراتی حکمتِ عملی نے خطے میں استحکام کی کوششوں کو تقویت دی ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی ایک امید افزا پیش رفت ہے، جو خطے میں امن کی نئی راہیں کھول سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپیکر، وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، بھارتی میڈیا ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہو گیا
انہوں نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ جلد وہ دن بھی آئے گا جب تہاڑ جیل کے دروازے کھلیں گے اور ان کے شوہر یاسین ملک سمیت تمام کشمیری اور فلسطینی قیدیوں کو آزادی نصیب ہوگی۔
مشعال حسین ملک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت کے حصول میں مدد فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اسی وقت ممکن ہے جب انصاف اور انسانی حقوق کے اصولوں کو مقدم رکھا جائے۔





