سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مہنگی ہوگئی

سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مہنگی ہوگئی

Pakistan SCO Summit 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی ہے جبکہ اس کے برعکس چاندی کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونا 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سونے کے برعکس 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 64 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 746 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top