پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے کے بالائی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 4 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے کا خطرہ ہے
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے اچانک سیلاب اور تیز پانی کے بہاؤ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گرمی اور 31 اگست سے 4 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے کا خطرہ ہے جس سے گلیشیئر والی جھیلوں کے حجم اور پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے اچانک سیلاب اور تیز پانی کے بہاؤ کا خدشہ بھی ہے، چترال، دیر بالا، دیر زیریں، سوات، کوہستان بالا، کوہستان زیریں اور مانسہرہ کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، رواں سال 478 کیسز کی تصدیق
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حساس مقامات میں انخلا کی مشقیں اور محفوظ مقامات کو تیار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔





