اسلام آباد ٹاکس، جناح کنونشن سینٹر میں صحافیوں کے لیے پرتکلف ضیافت، غیر ملکی صحافی پاکستان کی میزبانی کے معترف

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان میں جاری اسلام آباد ٹاکس کے دوران غیر ملکی اور ملکی صحافیوں کے لیے قائم میڈیا فسیلیٹیشن سینٹر میں شاندار انتظامات اور پرتکلف ضیافت نے شرکاء کو متاثر کر دیا۔

یہ خصوصی میڈیا سہولت مرکز جناح کنونشن سینٹر میں قائم کیا گیا ہے جہاں صحافیوں کے لیے نہ صرف پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کی گئیں بلکہ اعلیٰ معیار کی مہمان نوازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

میڈیا فسیلیٹیشن سینٹر میں صحافیوں کی تواضع کے لیے مختلف لذیذ کھانوں کا انتظام کیا گیا جن میں بریانی، چکن قورمہ، فرائیڈ رائس اور چکن منچورین شامل تھے۔

باربی کیو میں کباب، تکے اور دیگر گرل آئٹمز بھی پیش کیے گئے جبکہ میٹھے میں جلیبی اور گلاب جامن نے بھی شرکاء کی توجہ حاصل کی، چائے کے ساتھ سموسے، پیٹس اور مختلف بیکری آئٹمز بھی فراہم کیے گئے، جس سے صحافیوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔

میڈیا سینٹر میں خوشگوار ماحول پیدا کرنے کے لیے موسیقی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جبکہ انٹرنیٹ، ورک اسٹیشنز اور ریفریشمنٹ سمیت تمام بنیادی سہولیات بھی دستیاب رہیں۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ اسلام آباد عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے صحافی اس کی کوریج کر رہے ہیں۔

شرکاء کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے انتظامات انتہائی اعلیٰ معیار کے ہیں اور یہاں میڈیا کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

غیر ملکی صحافیوں نے پاکستان کی میزبانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ٹاکس کے دوران انہیں پیشہ ورانہ کام کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات بھی میسر آئیں، جو اس ایونٹ کو منفرد بناتی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top