فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے نے غزہ کی تعمیر نو کیلئے عرب ممالک کے حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت کردی۔ منصوبے پر 53 ارب ڈالر لاگت آئے گی جس کے تحت فلسطینیوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور اگر اس پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے تباہ کن حالات میں بہت بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی دھمکی،مصر میں27فروری کو ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کو نہ تو غزہ پر حکومت کرنی چاہیے اور نہ ہی اسرائیل کے لیے خطرہ بننا چاہیے جب کہ فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ فلسطینی اتھارٹی کے مرکزی کردار اور اس کے اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ کی حمایت کرتے ہیں۔
غزہ کی پٹی پر کنٹرول حاصل کرنے اور فلسطینیوں کی جبری ہجرت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے عرب سربراہی اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے مصری منصوبے کی منظوری دی گئی تھی جو کو امریکا اور روس نے مسترد کردیا تھا۔