پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارت بحالی، کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کے قیام کے لئے افغانستان سے 41 رکنی جرگے کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
افغان جرگہ اراکین قبائلی جرگہ کے ساتھ درپیش بارڈر مسئلے پر بات چیت کریں گے، گزشتہ دو ہفتوں سے بارڈر پر جاری کشیدگی خاتمے کے لئے کردار ادا کریں گے۔
پاک افغان جاری کشیدگی کے معاملے پر ہونے والے جرگے میں دونوں طرف سے قومی مشران، تاجر برادری کے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے لوگ بھی بیٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان بارڈر بندش، پاکستان کو یومیہ کروڑوں روپے تجارتی خسارے کا سامنا
پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ آج سولہویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے، تجارتی سرگرمیاں و پیدل آمدورفت معطل ہے جس سے پاکستان کو کروڑو روپے تجارتی خسارے ہو رہا ہے ۔