جھوٹے ایف آئی آر کی مزمت ،ملکی معیشت روز بروز خراب ہو رہی ہے، مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر مانگ رہی ہے، اپوزلیشن لیڈر عمر ایوب خان
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی ہری پور میں میڈیا سے گفتگو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہماری سب پارٹیوں کے ساتھ مل کر پلان بن رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سراج خان ترین اور مینگل اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی ارز ہوئی ہے ان کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہے مسنگ پرسنگ کی جو وباء پھیلی ہوئی ہے اس سے حالات بہتر ہونے کے بجاابتر ہوتے نظر آیا ہے
بلوچستان کے اٹھ اضلاع میں حکومتی عملداری ختم ہو چکی ہے وہ نو گو ایریا بن چکے ہےلوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے مین وجہ مسنگ پرسنگ ہے چیف جسٹس سے جب ہماری ملاقات ہوئی تھی تو ہم نے مسنگ پرسنگ کی بات کی تھی اور انھوں نے بھی اس ایشو کو مانا تھا
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اگے لیجانے کیلئے ہمیں آئین اور قانون کی بالادستی پریقینی بنانا ہو گا اس کے لیےہمیں رول آف لاء چاہیے ،اس کیلئے ہم اپنی تحریک تیز کرینگے یہ مسلط کردہ حکومت ہے ان سے کچھ بہتر نہیں ہو سکتا ملک کی معیشت روز بروز خراب ہو رہی ہےڈالر کے مقابلے میں پچھلے دو سالوں میں روپے کی قدر میں جو کمی ہوئی ہے اس سے تقریبا چار ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا ہے
انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن بڑھ رہی ہے پچھلے دو سال سے ملک میں کسی قسم کی کوئی انوسمنٹ نہیں آئی پچھلے پچاس سال میں اس سے برے حالات ملک کے نہیں تھے ملک کا ریونیو سارٹ فال چھ سو چار ارب روپے ہے ملک میں کوئی انوسمنٹ کو تیار نہیں ہے
گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دو سالوں میں دو کروڑ افراد ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے چلے گے ہے بیس لاکھ لوگ پاکستان سے ہجرت کر کے چلے گے ۔
بیس لاکھ لوگ جانے سے ملک کا 27 ارب ڈالر کیش گیا ہے اور مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر مانگ رہی ہے مسلط شدہ حکومت ہر جگہ فیل ہو رہی ہے سندھ کا پانی بھی یہ چولستان کے صحراوں میں لے جانا چا رہے ہے
انہوں نے مزید کہاکہ خیبر پختونخواکے گیارہ سو ارب ڈالر کے واجبات ہے جو یہ ادا نہیں کر رہے میڈیا کے اوپر تلوار لٹکا دی گی ہے پیکا ایکٹ کے تحت ان کی آواز بند کی جارہی ہےان حالات میں احتجاج کے علاوہ کوئی اپشن نہیں۔ملک میں شفاف الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے