آئی ٹی برآمدات کو بڑا ریلیف، ایف ٹی آر رعایت مزید 3 سال بڑھانے کی تجویز

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 2026-27 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات پر عائد صفر اعشاریہ 25 فیصد فائنل ٹیکس رجیم کی رعایت کو مزید تین سال تک جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔

بجٹ تقریر کے مطابق یہ رعایت اب 30 جون 2029ء تک برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جس کا مقصد آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدات کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکسپورٹ پر ایڈوانس انکم ٹیکس اور کم سے کم ٹیکس کی مجموعی شرح اس وقت 2 فیصد ہے جسے کم کر کے 1.25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی برآمدات اور ٹیکنالوجی سیکٹر کے فروغ کے لیے ٹیکس مراعات کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ اس شعبے کی ترقی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے نیا ان ایپ میسجنگ فیچر متعارف کرنا شروع کر دیا

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ سپر ٹیکس میں مجوزہ کمی سے بڑی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ اور تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بھی ٹیکسوں میں نرمی کی تجاویز زیر غور ہیں۔

Scroll to Top