واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور اس پر تمام فریقین نے اتفاق کر لیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس پیش رفت پر وہ تمام فریقین کو مبارکباد دیتے ہیں اور اب آبنائے ہرمز کو “ٹول فری” طور پر کھول دیا جائے گا۔
The Deal with the Islamic Republic of Iran is now complete. Congratulations to all! I hereby fully authorize the toll free opening of the Strait of Hormuz, and, simultaneously herewith, authorize the immediate removal of the United States Naval blockade. Ships of the World, start…
— Commentary Donald J. Trump Posts from Truth Social (@DonaldTrumpNat) June 14, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہونے کے بعد امریکی بحریہ کی ناکہ بندی بھی فوری طور پر ختم کی جا رہی ہے، جس کے بعد عالمی تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت بحال ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کردیا
بیان کے مطابق دنیا بھر کے جہازوں کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ تیل کی ترسیل بھی معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے اس اقدام کو عالمی معیشت اور توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔





