اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ فریقین کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔
Following intensive talks, we are pleased to announce that the Peace Deal between the United States of America and Islamic Republic of Iran has been REACHED. Both sides have declared the immediate and permanent termination of military operations on all fronts, including in…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 14, 2026
انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اس میں لبنان سمیت مختلف محاذوں پر جاری کشیدگی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس پیش رفت کو سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے کردار کو سراہا اور مذاکرات میں ان کی ثالثی کو اہم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ ڈیل کے قریب ہیں، بیروت پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا،ٹرمپ
بیان کے مطابق دونوں فریقین نے امن معاہدے کے بعد کشیدگی کے خاتمے اور تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق کیا ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں تکنیکی مذاکرات اور عملدرآمد سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق ثالثی کرنے والے ممالک اس ہفتے فریقین کے درمیان سلسلہ وار ملاقاتیں کروائیں گے تاکہ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دی جا سکے۔





