خیبر پختونخوا حکومت بجٹ کب پیش کرے گی؟ اہم خبر سامنے آگئی

خیبر پختونخوا حکومت بجٹ کب پیش کرے گی؟ اہم خبر سامنے آگئی

خیبر پختونخوا میں بجٹ کی منظوری کا معاملہ معمہ بن گیا، فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے معاملے پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، جس کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اور دیگر اہم معاملات پر وزیر اعلیٰ اور ناراض اراکین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، جبکہ بجٹ اجلاس میں ناراض اراکین کی عدم شرکت کا خدشہ بھی موجود ہے، جس سے سیاسی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے، اور اب یہ اجلاس 17 جون کو طلب کیا گیا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے ناراض اراکین اور سینئر قیادت کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ نے پورے سال کا بجٹ تیار کر رکھا ہے، تاہم وزیر اعلیٰ کی جانب سے تاحال بجٹ پیش کرنے سے متعلق کوئی واضح ہدایت جاری نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ نے کرنا ہے کہ پورے سال کا بجٹ پیش کیا جائے یا صرف تین ماہ کا عبوری بجٹ پیش کیا جائے۔

سیاسی اور انتظامی غیر یقینی صورتحال کے باعث صوبے میں بجٹ کی منظوری کا عمل تاحال تعطل کا شکار ہے، جس پر مختلف حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں

Scroll to Top