خیبر پختونخوا فیکلٹی آف پیرا میڈیکل اور الائید ہیلٹھ سائنسز کے ڈپلومہ امتحانات میں بے انتظامی کے مناظر دیکھنے کوملے
امتحانی ہالوں میں طلبہ کو فرش پر بیٹھا یاگیا ہے جبکہ ویڈیو میں پرچوں کے دوران طلبہ کو نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔طلبہ کی جانب سے اپنا ٹومی کا پرچہ آئوٹ آف کورس ہونے کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں
اس حوالے سے مشیر صحت کے پی احتشام علی نے کہاکہ امتحان میں بے نظمی اور نقل کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو 3دن میں رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔