موٹر وے پر افسوسناک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق، بچے زخمی حالت میںہسپتال منتقل

موٹر وے پر افسوسناک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق، بچے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

موٹروے ایم-2 پر کوٹ سرور انٹرچینج کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ تین بچےشدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی اور سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 45 سالہ عمران اور ان کی اہلیہ فرح موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے میں گاڑی میں سوار تین بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور ٹائر برسٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر موٹروے پر احتیاطی تدابیر اور گاڑیوں کی تکنیکی جانچ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Scroll to Top