پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں ریکوری دیکھی جا رہی ہے، جس کے بعد قیمتی دھات کی قیمتیں ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 91 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس 4,063 ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جس سے عالمی سطح پر قیمتی دھات کی قیمتوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 9,100 روپے مہنگا ہو کر 4,28,736 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7,802 روپے اضافے کے بعد 3,67,572 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 203 روپے مہنگی ہو کر 6,445 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم حالیہ اضافہ سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔





