سونے کی چمک ماند پڑ گئی، عالمی منڈی میں قیمتیں گر گئیں، کیا پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگا؟ جانیے

سونے کی چمک ماند پڑ گئی، عالمی منڈی میں قیمتیں گر گئیں، کیا پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگا؟ جانیے

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اسپاٹ گولڈ 0.4 فیصد کمی کے بعد ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں جمعرات کو سونا گزشتہ ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس سے مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کے خدشات دوبارہ بڑھ گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 60.46 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچر کی قیمت بھی 0.3 فیصد کمی کے بعد 4 ہزار 69.80 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کے اعلان اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے سرمایہ کاروں کی توجہ دوبارہ مہنگائی اور شرح سود کے خدشات کی جانب مبذول کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف بڑا ایکشن، کتنے افراد گرفتار ہوئے؟ ترکیہ سے بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی

بینک آف امریکہ نے بھی 2026 کے لیے سونے کی اوسط قیمت کے تخمینے میں کمی کرتے ہوئے اسے 4 ہزار 360 ڈالر فی اونس کر دیا ہے، جس کی وجہ سخت امریکی مالیاتی پالیسی کو قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 0.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 57.77 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جبکہ پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

Scroll to Top