غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف بڑا ایکشن، کتنے افراد گرفتار ہوئے؟ ترکیہ سے بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی

غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف بڑا ایکشن، کتنے افراد گرفتار ہوئے؟ ترکیہ سے بڑی اپڈیٹ سامنے آگئی

دنیا کے مختلف ممالک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ترکیہ میں بھی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکام نے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش کرنے والے 24 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں 7 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں، جنہیں ترکیہ کے شہر ادرنہ میں حراست میں لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ترک پولیس نے افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے منتقل کرنے کے الزام میں ایک بس ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ترک مائیگریشن حکام کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران رہائشی اجازت نامہ نہ رکھنے والے 16 ہزار 436 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب یورپ میں بھی غیر قانونی نقل مکانی اور انسانی اسمگلنگ کو ایک بڑا سیکیورٹی چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ دو روز قبل پولینڈ حکام نے بھی غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے 15 افغان باشندوں کو گرفتار کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بعض عالمی ادارے اور میڈیا رپورٹس افغان شہریوں کی غیر قانونی نقل مکانی کی وجوہات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، معاشی مشکلات اور دیگر عوامل کو شامل کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک اپنی سرحدی نگرانی اور امیگریشن قوانین پر عملدرآمد مزید سخت کر رہے ہیں، جس کے باعث غیر قانونی نقل مکانی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top