حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی 2026 سے ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ڈیزل کی قیمت 309 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل آئندہ ہفتے کے لیے کیا گیا ہے۔





