خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے و تعیناتیاں

خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے و تعیناتیاں

محمد اعجاز آفریدی
حکومتِ خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بیوروکریسی میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے گریڈ 19 کے دو صوبائی مینجمنٹ سروس (PMS) افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے افسر راشد خان کا فوری طور پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ان کی خدمات پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (P&D) ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیںجہاں وہ اپنی اگلی پوسٹنگ کے احکامات کے منتظر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 35 افسران کی ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے

دوسرے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات چیف آف سیکشن محمد حیات (PMS BS-19) کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

Scroll to Top