پشاور، ایکسائز پولیس کی بڑی کارروائی، 204 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ ایکسائز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 204 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پشاور پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران اسلام آباد رجسٹریشن نمبر BUV-956 سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔

کارروائی کے دوران ملزم واحد شاہ ولد ثابت شاہ، سکنہ ماشوخیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا

صوبائی وزیر ایکسائز سید فخر جہان نے کامیاب کارروائی پر تھانہ ایکسائز پشاور کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سید فخر جہان نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Scroll to Top