کولپور: اسپلنجی میں آپریشن:فتنہ الہندوستان کالعدم بی ایل اے کے 4 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور اسپلنجی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والےفتنہ الہندوستان کالعدم بی ایل اے کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے کولپور اسپلنجی کے علاقے میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو گھیرے میں لیا جس پر وہاں موجود عناصر نے فائرنگ شروع کر دی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گردہلاک، 15 جوان شہید

واقعے کے بعد فرار ہونے والے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Scroll to Top