کلاؤڈ برسٹ کا خدشہ،ناران سے جھیل سیف الملوک جانے والی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

شدید بارشوں اور ممکنہ کلاؤڈ برسٹ (بارش کے شدید طوفان) کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے ناران سے جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق یہ اقدام سیاحوں اور مقامی لوگوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

محکمہ نے شہریوں اور بالخصوص سیاحوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور حالات بہتر ہونے تک تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایچ ایم سی میں مبینہ ہراسگی اور بدانتظامی کا معاملہ،محکمہ صحت خیبر پختونخوا نےانکوائری کمیٹی قائم کر دی

ترجمان محکمہ سیاحت نے مزید بتایا کہ علاقائی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے، اور موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی حالات معمول پر آتے ہی سڑک کو دوبارہ کھولنے سے متعلق اگلا فیصلہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top