خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعینیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تمام تبادلے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے سیکشن 17(4) کے تحت عوامی مفاد میں فوری طور پر نافذ العمل کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) اسٹیبلشمنٹ شہباز الٰہی کو تبدیل کر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لکی مروت تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ فریال فرید کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ مقرر کیا گیا ہے جو اگلے احکامات تک اے آئی جی ہیومن رائٹس اینڈ جینڈر ایکویلٹی کا بھی اضافی چارج سنبھالے رکھیں گی۔
علاوہ ازیں، فرنٹئیر ریزرو پولیس (ایف آر پی) کے ڈپٹی کمانڈنٹ مختار احمد کو ایس پی ایڈمن اسپیشل سیکورٹی یونٹ (SSU-CPEC) منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او لکی مروت نذیر خان کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے و ترقیاں،نوٹیفکیشن جاری
اسی طرح کمانڈنٹ ایس سی یو، ای پی ٹی سی نوشہرہ اکبر محمد کو ایس پی ٹریفک وارڈن کوہاٹ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔





