امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایرانی زیادہ دیر تک اس جنگ کو جاری رکھ سکیں گے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے عالمی اور امریکی توانائی کی قیمتوں پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کے خیال میں وہاں تمام کارروائیاں بہت اچھی جا رہی ہیں اور سب کچھ غیر معمولی رہا ہے۔
انہوں نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کو اس مقصد کے لیے شدید نقصان پہنچایا گیا ہے تاکہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا ایران پر فوری حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں اپنے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی کارکردگی سے انتہائی خوش اور مطمئن ہیں۔





