وزیر مملکت بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے حالات بہت خراب ہیں اور اس حوالے سے صوبے میں گورنر راج کے حوالے سے غور ہو رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آرٹیکل 232 کے تحت گورنر راج لگانے کے حوالے سے غور کر رہے ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے اندر گورننس کے ایشوز ہیں، صوبے کے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد جانے کا نہیں بلکہ اقتدار سے جانے کا وقت آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کے پاس دھرنے کی تیاری کا وقت ہے، شہداء کے خاندانوں کے لیے نہیں،ان کا مقصد صرف جلاؤ گھیراؤ ہے ،عطا تارڑ
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں انتشار نہیں پھیلانے دیں گے، تحریک انصاف ٹی ٹی پی کی بی ٹیم ہے، یہ سیاسی لوگ نہیں ہیں، انتشار پھیلاتے ہیں۔





