نائب وزیراعظم نے افغانستان سے بڑا مطالبہ کردیا

پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں، نائب وزیراعظم

 نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔

نیویارک میں او آئی سی کے افغانستان کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب اسحاق ڈار نے کہا کہ کوہاٹ میں گزشتہ ہفتے دہشت گردی کے واقعے میں 24 افراد شہید ہوئے،افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔

نائب وزیراعظمکا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کو ہمسایہ ملکوں کے خلاف دہشتگرد حملوں کےلیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں منشیات،اسلحے، انسانی سمگلنگ کی روک تھام ضروری ہے، افغان طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔

 یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے اربوں روپے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ افغان بچیوں کی تعلیم،خواتین کے روزگار پر پابندی پر گہری تشویش ہے،افغان مہاجرین کی واپسی کے بوجھ میں عالمی برادری کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Scroll to Top