باجوڑ ، پولیو ڈیوٹی کے دوران ایک اور پولیس اہلکار شہید ، تلاش شروع

خیبر: برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

خیبر کے علاقے باڑہ میں برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔

دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن پولیس اہلکاروں نے جوان مردی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جوابی فائرنگ کی، جس سے حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے پولیس جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا اور کہا کہ خیبر پولیس ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

Scroll to Top