وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام لیبر فورس میں خواتین کے لیے 35 فیصد کوٹا لازمی ہوگا، 10 فیصد نوجوانوں کو اسٹارٹ اپ کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی، طلبا کو مزید ڈھائی لاکھ کروم بکس دی جائیں ۔
اسلام آباد میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلانکرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ بجٹ میں تعلیم کے لیے خاطر خواہ رقومات رکھی ہیں، پورے پاکستان سے گزشتہ سال ایک سال طلبا میرٹ پر چین بھیجے سرکاری خرچ پر، تاکہ وہ زراعت کی جدید تعلیم حاصل کریں، اب ہم ایک ہزار بچوں کو سرکاری خرچ پر آئی ٹی اور اے آئی کی تعلیم کے لیے چین بھجوائیں گے۔





