ارباب خضر حیات نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گورنرراج لگانے کا مطالبہ کردیا

ارباب خضر حیات نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گورنرراج لگانے کا مطالبہ کردیا

مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل  سیکریٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وفاق سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ برائے نام حکومتوں پر قابض ہیں، دونوں وزرائے اعلیٰ کے منصب پر رہنے کے اہم نہیں ہیں۔

ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے دونوں صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ایسی صورتحال میں گورنر راج اور آپریشن ہی واحد حل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتیں ملک و قوم کی خیر خواہ نہیں۔

ارباب خضر حیات نے مزید کہا کہ دہشت گردی چاہے باہر سے ہو رہی ہو یا اندر سے اس کا خاتمہ ضروری ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Scroll to Top