ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصوحیون بن اسماعیل نے اعلیٰ سطحی وفد اور پاکستان میں ملائیشیا کے سفیر کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نےچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے کانگو کے چیف آف ڈیفنس آرمڈ فورسز کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانےپر اتفاق
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔





