ایران سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں،امریکی صدر کا بڑا اعلان

ایران سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں،امریکی صدر کا بڑا اعلان

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں جبکہ ان کا خیال ہے کہ اماراتی طیارے کے واقعہ کا ایران ذمہ دار ہے۔

صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ ائیربیس سے امریکی بمبار طیاروں کی واپسی پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص خطرہ تھا جس کے باعث ہمیں بمبار طیارے واپس بلانا پڑے۔

امریکی صدر نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار سیاسی مخالفین اور روس یوکرین جنگ کو قرار دے دیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ  ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا تعلق اب ایران کے خلاف جنگ سے نہیں رہا اور انہوں نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار روس یوکرین جنگ اور اپنے سیاسی مخالفین کو قرار دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایرانی ریال کو پھر دھچکا، ڈالر کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر

امریکی صدر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے والی وجہ اب آبنائے ہرمز نہیں ہے، قیمتوں میں اضافے کی وجہ ”ریفائنریز“ ہیں، جہاں روس کی ریفائنریوں کو یوکرین کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ امریکہ میں کیلیفورنیا جیسی ڈیموکریٹک ریاستوں میں ریفائنریز بند کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top