نورعلی وزیر
جنوبی وزیرستان: خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک دربلئی میں مبینہ ڈرون کاپٹر حملے کے نتیجے میں دو بھائی زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر وانا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ ڈرون کاپٹر حملے کی نوعیت اور وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا عالمی بینک سے 25 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔ اہل علاقہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور متاثرہ خاندان سے ہر ممکن تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور مبینہ حملے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔





